پاکستانی وفد آج افغانستان روانہ، اہم امور اور دوطرفہ تجارت پر بات چیت متوقع

پاکستانی وفد آج افغانستان روانہ، اہم امور اور دوطرفہ تجارت پر بات چیت متوقع

پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان کا دورہ کرے گا، جہاں وہ افغان حکام کے ساتھ اہم امور پر بات چیت کرے گا۔

 اس دورے کا مقصد بارڈر مینجمنٹ، دوطرفہ تجارت، اور نقل و حرکت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تبادلہ خیال کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق، وفد کے اس دورے میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفر اور نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔ ملاقاتوں میں سرحدی انتظامات، تجارتی تعاون کو فروغ دینے اور اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید برآں، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا حالیہ طورخم بارڈر کی بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستانی وفد افغان حکام سے مختلف ملاقاتیں کرے گا جن میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، اعتماد سازی، اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔