اسرائیلی حکام نے فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں دو فوجی بھی شامل ہیں۔
یہ گرفتاریاں حالیہ ہفتوں میں کم از کم چار مختلف چوری کے واقعات کے نتیجے میں عمل میں آئیں۔ نشریاتی ادارے i24 نیوز کے مطابق، چوری شدہ ہتھیار اسرائیلی فوجی اڈوں سے اسرائیل کے اندر نامعلوم گروپوں کو منتقل کیے جا رہے تھے۔ یہ واقعہ حالیہ برسوں میں فوجی تنصیبات سے ہتھیاروں کے چوری کے مسلسل واقعات کی نشاندہی کرتا ہے، جن میں فوجی اہلکار یا تو اسلحہ چوری کرتے ہیں یا پھر اسے اسرائیلی گروپوں کو فراہم کرتے ہیں۔ حکام نے مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔