جعلی پیروں اور تعویذ کے ذریعے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے جعلی عاملوں سے ہوشیار رہیں

جعلی پیروں اور تعویذ کے ذریعے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے جعلی عاملوں سے ہوشیار رہیں

حکومت نے جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے، جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔نئے قانون کے تحت، جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔اس ترمیم کے نفاذ کے بعد، جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور بورڈز بھی ہٹانا ہوں گے تاکہ عوام میں ان کی شناخت آسان بنائی جا سکے۔ذرائع کے مطابق، شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن عدالتوں سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کے تحفظ اور دھوکہ دہی کے خلاف ایک اہم پیش رفت ہے، جو سادہ لوح لوگوں کو فراڈ سے بچانے کے لیے کی گئی ہے۔