ٹرمپ نے ’’بادشاہ‘‘ بن کر مظاہرین پر کچرا پھینک دیا!

امریکا(نیٹ نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بادشاہ بن کر جیٹ طیارے کے ذریعہ اپنے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو کچرا پھینک دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہیں اپنی پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف عالمی سطح بلکہ اپنے ملک میں بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹرمپ بادشاہ بن کر جیٹ طیارے کے ذریعہ فضا سے اپنے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی مظاہرین پر کچرا اور کیچڑ برسا دی۔تاہم یہ حقیقت میں نہیں بلکہ اے آئی ویڈیو کا کمال ہے۔ یہ اے آئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب امریکا بھر میں ٹرمپ کے خلاف ’’نو کنگ‘‘ کے عنوان سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کو صدر ٹرمپ نے بھی شیئر کی ہے، جس میں وہ تاج پہنے بادشاہ کا روپ لیے جیٹ طیارے میں بیٹھے ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرمپ طیارہ اڑا کر اس جگہ لے جاتے ہیں جہاں امریکی شہری ان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ان پر فضا سے کچرا اور کیچڑ پھینک دیتے ہیں، جو نیچے مظاہرین کو گندا کر دیتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی عوام نے صدر ٹرمپ کی سخت گیر پالیسیوں کے خلاف ’’نو کنگز‘‘ تحریک شروع کر دی ہے، جس میں پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔امریکا میں بادشاہ نہیں ہوتے کہ عنوان سے ہونے والے اس ملک گیر احتجاج میں نیویارک، واشنگٹن، شکاگو اور لاس اینجلس سمیت دیگر ریاستوں میں 2700 سے زائد ریلیاں نکالی گئیں۔ریلیوں کے منتظمین نے صدرٹرمپ کو آمرانہ طرز حکمرانی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ اور میڈیا پر حملے، مخالفین کی گرفتاری اور امیگریشن کریک ڈاو?ن جیسے اقدامات پرٹرمپ کو آمر قرار دیا۔ نیویارک میں مظاہرین نے آمریت نہیں مانتے اورجمہوریت بچاو? کے نعرے بھی لگائے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں میں تیزی آتی جارہی ہے۔ احتجاج کا دائرہ وسیع ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس بزنس کو انٹرویو میں کہا وہ مجھے بادشاہ کہہ رہے ہیں، لیکن میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں۔