بغیر لائسنس ادویات بیچنے پرحکیم شہزاد فرد جرم عائد کرنے کیلئی طلب

لاہور(خصوصی رپورٹ)چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور نوید رانا نے بغیر لائسنس ادویات بیچنے کے مقدمہ میں ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 28 اکتوبر کوطلب کر لیا۔عدالت نے حکیم شہزاد کیپیش ہو نے پر وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے،عدالت نے حکیم شہزاد کو دو لاکھ روپے کیمچلکے داخل کرانے کا بھی حکم دیا۔