لاہور(خبر نگار)ورکرز کے گرانٹس کیسز کی تصدیق کیلئے خصوصی کمیٹیاں بنا دی گئیں ،محکمہ ورکرز ویلفیئر فنڈز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،پنجاب بھر میں 43 کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔کمیٹی میں نان آفیشل ممبر کی مدت دو سال کیلئے ہوگی۔نان آفیشل ممبر کو کسی بھی وقت قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ہٹایا جا سکتا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ہر کمیٹی چار ممبران پر مشتمل ہوگی۔کمیٹی ورکرز کے میرج ، ایجوکیشن ، ڈیتھ گرانٹس کیسز کا جائزہ لے گی۔لاہور نارتھ اور سا ئوتھ کیلئے دو کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔