خواتین کی ہراسگی ، محکمہ تعلیم کی خصوصی کمیٹیاں قائم

لاہور( کرائم رپورٹر)خواتین کیساتھ ہراسگی کے واقعات کو دیکھتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے خصوصی انکوائری کمیٹیاں بنانیکی ہدایت کی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹ کے تمام ضلعی اداروں کو ہدایات جاری کردیں۔پیکٹا، دانش اتھارٹی ، چلڈرن لائبریری کمپلیکس ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر انکوائری کمیٹیاں بنا کر کیسز کو نمٹایا جائے ،ہراسگی سے متعلق قانون کی شکوں کو ڈیپارٹمنٹ میں آویزاں بھی کیا جائے۔ سات دن کے اندر اندر اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔