پنجاب بھر کے 10 ہزار مسیحی مستحق خاندانوں میں کرسمس گرانٹس کی ترسیل مکمل

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے 10 ہزار مستحق مسیحی خاندانوں میں کرسمس گرانٹ کی تقسیم مکمل کرلی گئی۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کرسمس کی مناسبت سے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر نگرانی محکمہ اقلیتی امور پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کرسمس گرانٹ کی ترسیل کے متعلق فہرستیں جمع کرائی جارہی ہیں۔ لاہور کے 3 ہزار 500 مستحق مسیحی خاندانوں میں جبکہ تمام اضلاع کے چھ ہزار پانچ سو مستحق مسیحی خاندانوں میں بھی ترسیل کا کام مکمل ہوگیا ہے