وزیراعلیٰ نے 10اضلاع میں سکول میل پروگرام شروع کرنے کی منظوری دیدی

لاہور( آئی این پی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے مزید 10اضلاع میں سکول میل پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ جن اضلاع میں سکول میل پروگرام کی منظوری دی گئی ہے ان میں بھکر،میانوالی،لیہ،ڈی جی خاں،راجن پور ،مظفرگڑھ چنیوٹ،رحیم یار خان،لودھرا اور وہاڑی شامل ہیں۔ پہلی تا پانچویں جماعت کے بچوں کو مفت میل دیا جائے گا۔