سکول میل پروگرام کی نئے اہداف کیساتھ افتتاحی تقریب

لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سکول میل پروگرام نئے اہداف کیساتھ لانچ کردیا گیا ،سکول میل پروگرام 2 کی افتتاحی تقریب ورکر ویلفیئر پرائمری سکول نشتر میں ہوئی ۔صوبائی وزیر خواجہ منشا اللہ بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے پروگرام کا افتتاح کیا ۔صوبائی وزیر نے خطاب میں کہا سکول نیوٹریشن پروگرام کسی نعمت سے کم نہیں، پروگرام میں لیبر ویلفیئر کے 73سکول شامل کئے جائیں۔