پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

کیماڑی میں ذخیرہ 6دن کا باقی،سندھ حکومت کا وفاق کوخط، سیس بڑھانے پر زور، پٹرولیم کلیئرنس روک دی 
کراچی (خصوصی رپورٹ)پٹرولیم مصنوعات کی کسٹم کلیئرنس سندھ حکومت کی ہدایت پر روک دی گئی جس کے باعث ملک بھر میں تیل کی فراہمی میں تعطل کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ صوبائی حکومت نے وفاقی حکام کو خط لکھ کر درآمدی پٹرولیم مصنوعات پر انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے نفاذ پر زور دیا ہیجبکہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔او سی اے سی ذرائع کے مطابق کیماڑی میں موجود پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ صرف چھ دن کا رہ گیا ہے، اگر کسٹم کلیئرنس فوری بحال نہ ہوئی تو ملک بھر میں پٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔