اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کی ایف آئی اے انکوائری کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کی ایف آئی اے انکوائری کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے علیمہ خان کی ایف آئی اے انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کے روبرو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت، عدالت نے استفسار کیا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کروانی تھی، وہ کہاں ہے؟ جس پر ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ انکوائری جاری ہے اور رپورٹ جمع کروانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔جسٹس انعام امین منہاس نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے، جو انکوائری کر رہی ہے، اس کی تفصیلی رپورٹ جلد از جلد عدالت میں جمع کروائی جائے۔سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے وکیل شاہینہ شہاب الدین عدالت میں پیش ہوئیں۔ بعد ازاں، عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔