ویب ڈیسک: پی سی بی نے محمد رضوان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
محمد رضوان کو کچھ عرصہ قبل ہی بابراعظم کی جگہ کپتان بنایا گیا تھا، لیکن اب ان سے یہ ذمہ داریاں لے کر شاہین آفریدی کو سونپ دی گئی ہیں۔سابق کرکٹر راشد لطیف نے اس فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے محمد رضوان کو برطرف کرنے کی ذمہ داری ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پر ڈالی ہے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ رضوان کو فلسطین کی حمایت کرنے پر برطرف کیا گیا، کیونکہ انہوں نے فلسطین کا جھنڈا پکڑنے کے سبب یہ سزا پائی۔
راشد لطیف نے الزام عائد کیا کہ ہیسن ٹیم کے ثقافتی اور مذہبی روایات کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ رضوان کے دوران ڈریسنگ روم میں مذہبی روایات کو متعارف کروایا گیا، جو ہیسن کو پسند نہیں آیا۔واضح رہے کہ رضوان نے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فلسطین کی امداد کے لیے ہر چھکے اور وکٹ کے بدلے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا، اور 2023 میں بھی انہوں نے پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ایک روزہ ورلڈ کپ میچ جیتنے کی خوشی فلسطین کے بھائیوں اور بہنوں کے نام کی تھی۔