حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کے قوانین میں ترمیم کے لیے نیا مسودہ تیار

حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کے قوانین میں ترمیم کے لیے نیا مسودہ تیار

لاہور میں بسنت کے تہوار کے لیے اہم پیشرفت، حکومت نے پتنگ بازی کے قوانین میں ترمیم کا نیا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، جو پنجاب پروبیشن آف کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2001 کے تحت ترمیم شدہ ہے۔

ترمیم شدہ ڈرافٹ کے مطابق پتنگ بنانے والوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ مینوفیکچررز کے لیے رجسٹریشن فیس 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ تجدید کے لیے 2,500 روپے فیس رکھی گئی ہے۔ پتنگ فروشوں کے لیے رجسٹریشن فیس 15 ہزار روپے اور تجدید کی فیس 1,500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لیے رجسٹریشن فیس 50 ہزار اور تجدید فیس 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔محفوظ پتنگ بازی کے لیے مخصوص شرائط و ضوابط پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بڑی پتنگ، دھاتی یا شیشے والی ڈور کے استعمال پر سخت پابندی برقرار رہے گی، اور خاص طور پر دھاتی ڈور کے استعمال پر سزا کے طور پر جیل کی سزا دی جائے گی۔بسنت کی تقریبات اب صرف اندرونِ لاہور تک محدود نہیں رہیں گی۔ جن مقامات پر بسنت منانے کی اجازت دی گئی ہے ان میں والڈ سٹی، ریس کورس، ماڈل ٹاؤن، اور جلو پارک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، پی سی ہوٹل، آواری ہوٹل، اور فلیٹیز ہوٹل کی چھتوں پر بھی پتنگ بازی کی اجازت دی جائے گی۔