ہم صرف 84 ڈالر سالانہ ایک بچے کی تعلیم پر خرچ کرتے ہیں اور پھر چاہتے ہیں وہ دنیا کا مقابلہ کرے‘یہ ممکن نہیں:سپیکر پنجاب اسمبلی
انتظامی بہتری کیلئے ملک کو چھوٹے صوبوں میں تقسیم کرنا وقت کی ضرورت ہے، 33 صوبے بنا دیئے جائیں:ایس ایم تنویر کا اجلاس سے خطاب
قصور(حیدر کھرل)قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی رہنما ایس ایم تنویر نے کہا پاکستان نے ہر محاذ پر بہادری سے مقابلہ کیا، چاہے میدان جنگ ہو یا معیشت کا میدان،، پاکستان اور بھارت کی جنگ میں ہم نے سات گھنٹے میں سات جہاز گرائے، ہم نے دنیا کو واضح پیغام دیا پاکستان اپنی حفاظت جانتا ہے،، ایس ایم تنویر نے کہا ایف پی سی سی آئی کا ہدف سو ارب ڈالر کی برآمدات کا ہے اور انتظامی بہتری کے لیے ملک کو چھوٹے صوبوں میں تقسیم کرنا وقت کی ضرورت ہے،، ہم چاہتے ہیں کہ 33 ڈویڑن ہیں تو 33 صوبے بنا دیے جائیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام واپس آ رہا ہے،،آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاہدے مکمل ہو چکے ہیں،،اب وہ غیر یقینی صورتحال نہیں رہی جو پہلے تھی،، انہوں نے کہا ملک کی ترقی کا انحصار تعلیم اور صحت پر ہے، جہاں ابھی بہت کام ہونا باقی ہے،، ہم صرف چوراسی ڈالر سالانہ ایک بچے کی تعلیم پر خرچ کرتے ہیں اور پھر چاہتے ہیں وہ دنیا کا مقابلہ کرے‘ یہ ممکن نہیں