محسن نقوی اور بلاول بھٹو کی ملاقات، گورنر راج کے بعد کی سیاسی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( آئی  این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی ۔دونوں رہنماں کی ملاقات بلاول بھٹو کے چیمبر میں ہوئی ۔ملاقات میں خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ ملاقات میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد کی سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ داخلہ نے خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتِ حال سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔