پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارے سے سرپلس میں آگیا

ستمبر میں کرنٹ اکائونٹ 110 ملین ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا:سٹیٹ بینک کی رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارے سے سرپلس میں آگیا،  ستمبر میں کرنٹ اکائونٹ 110 ملین ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ ستمبر میں 110 ملین ڈالر سرپلس رہا، اگست میں ملکی کرنٹ اکائونٹ 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا