اپریل میں کرنٹ اکائونٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا: اسٹیٹ بینک

 کراچی(آئی این پی ) اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق اپریل میں کرنٹ اکائونٹ ایک کروڑ 20لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اپریل میں ملکی برآمدات 2.61ارب اور درآمدات 5.23ارب ڈالر رہیں جب کہ تجارتی خسارہ 2.62ارب ڈالر رہا۔مرکزی بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 10ماہ کا تجارتی خسارہ 21.34ارب ڈالر ، تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 30.96ارب ڈالر اور ورکرز ترسیلات 31.21 ارب ڈالر رہیں۔