پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی‘دستخط کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائیگا
لاہور(سپیشلر پورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دئیے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے دستخط کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے، گورنر پنجاب کی جانب سے دستخط کے بعد اب گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، پنجاب حکومت گزٹ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کرے گی۔ای سی پی پنجاب حکومت کی استدعا پر نئے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا کام نئے ایکٹ کے تحت کرے گا، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کرانے کا فیصلہ دیا تھا