گورنرپنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر دستخط کر دئیے

 بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، گزٹ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو ارسال کیا جائیگا
ای سی پی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں، حد بندیوں کا کام نئے ایکٹ کے تحت کریگا 
لاہور(خصوصی رپورٹ )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دئیے۔گورنر کے دستخط کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے، گورنر پنجاب کی جانب سے دستخط کے بعد اب گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، پنجاب حکومت گزٹ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو ارسال کرے گی۔ای سی پی پنجاب حکومت کی استدعا پر نئے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا کام نئے ایکٹ کے تحت کرے گا، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کرانے کا فیصلہ دیا تھا۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظوری کے بعد گورنر پنجاب کو ارسال کیا تھا، جس پر سلیم حیدر نے پیر کے روز دستخط کیے ہیں۔