عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف دائر اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اپیلوں کی سماعت سے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔عدالت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کے دوران سزا کو چیلنج کرنے کے قانونی نکات کا جائزہ لیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کیس کی تیاری کے لیے عدالت سے مزید مہلت طلب کی تھی۔ وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ انہیں اپیلوں پر تیاری مکمل کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا جائے۔تاہم عدالت نے وکیل کو دو ہفتوں کے بجائے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی، جس کے بعد اب رجسٹرار آفس نے اپیلوں کو 25 نومبر کے لیے باقاعدہ مقرر کر دیا ہے۔