لاہور (آن لائن) شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی نہ ہو سکی اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 218 ریکارڈ کی گئی۔مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح 500 سے تجاوز کر گئی۔ آئی آر سی لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 517 ریکارڈ کی گئی، کینٹ میں 376، ڈی ایچ اے میں 326، برکی روڈ پر 293، جبکہ بیدیاں روڈ پر 175 ریکارڈ کی گئی