عوام کو مہنگائی کا سامنا ، زندگی میں اس سے زیادہ مشکل وقت نہیں دیکھا:چیئرمین پیپلزپارٹی
اسلام آباد(بیورو رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ویٹ سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کاشت کاروں کو 4 ہزار روپے فی ایکڑ مالی امداد دی جا رہی ہے۔، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ چھوٹے کاشت کاروں کی مدد کی ہے، چھوٹے کاشت کار زرعی شعبے کا نوے فیصد حصہ رکھتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا میں چاہتا ہوں وزیر اعظم کے ہاتھ کو مضبوط کروں۔ میں چاہتا ہوں وزیراعظم شہباز شریف ملک کا پہلا وزیر اعظم بنے جو پانچ سال پورے کرے۔میں جانتا ہوں پاکستان کے عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ایران جنگ کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے، میں نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ مشکل وقت نہیں دیکھا، ہمارے سامنے اب تک خطے میں امن کا کوئی معاہدہ نظر نہیں آیا، اس جنگ کے خاتمے تک عوام کو مشکلات کا سامنا رہیگا، ایسے حالات میں عوام کو ریلیف دلانے کیلیے کیا کیا جا سکتا ہے، پوری دنیا میں عوام کو ریلیف دینے کیلیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، افسوس کہ پاکستان میں عوامی مسائل پر توجہ دینے کی روایت ختم ہوگئی ہے،