کراچی(آئی این پی)صوبہسندھ کے 5 اضلاع کی 7 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کل22 نومبر کو ہوں گے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔ضمنی انتخابات حیدرآباد، مٹیاری، میرپورخاص، نوشہروفیروز اور لاڑکانہ میں ہوں گے جن میں حیدرآباد کی ایک، مٹیاری کی ایک اور میرپورخاص کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا۔نوشہروفیروز میں وائس چیئرمین کی نشست پر ضمنی انتخاب ہوگاجبکہ لاڑکانہ کی 3 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے۔ 7 بلدیاتی نشستوں پر چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل ممبر منتخب کیے جائیں گے،صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردیں۔