اقرار الحسن نے نئی جماعت’ ’پاکستان عوام راج تحریک‘‘بنالی

کبھی کوئی سرکاری عہدہ لوں گا ‘نہ ہی اپنی جماعت سے کوئی فائدہ اٹھاؤں گا:اقرار الحسن کی پریس کانفرنس
لاہور(سٹی رپورٹر) اینکر اقرار الحسن نے نئی سیاسی جماعت کے قیام اور نام کا اعلان کردیا۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اقرار الحسن نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے نام ’پاکستان عوام راج تحریک‘ کا اعلان کیا۔اقرار الحسن نے  کہا میں کبھی کوئی سیاسی، پارٹی عہدہ یا پھر سرکاری پوزیشن نہیں لوں گا‘ میں اللہ اور اْن کے نبی کو گواہ بناکر کہتا ہوں  پارٹی یا سرکاری سطح پر کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔