ٹرمپ مخالف نیویارک اٹارنی جنرل پر فرد جرم عائد

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ مخالف نیویارک اٹارنی جنرل لٹیشیا جیمز پر فرد جرم عائد کردی گئی۔اٹارنی جنرل پر فرد جرم وفاقی گرینڈ جیوری نے ورجینیا میں عائد کی۔لٹیشیا جیمز پر 2023 میں جائیداد کی خرید سے متعلق بینک فراڈ کا الزام ہے۔صدر ٹرمپ نے حال ہی میں نیویارک اٹارنی جنرل اور دیگر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔