واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ پرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا۔ ٹرمپ نے چین سے واپسی پر طیارے میں امریکی ویب سائٹ سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے معاملے پر فیصلہ جلد بازی میں نہیں کروں گا، نئے سال کے آغاز کے بعد دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ اور پیوٹن ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، دونوں رہنما جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کو بھی پیغام دے رہے ہیں۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر اپنا ذہن کسی بھی وقت بدل سکتے ہیں، اگر وہ حملہ کرنا چاہتے بھی ہوں تو اپنا ارادہ ظاہر نہیں کریں گے۔دریں اثناء امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف جاری جنگ رکوانے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد مسترد کر دی۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق قرارداد کے حق میں 48 اور مخالفت میں 51 ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد ری پبلکن ارکان نے ایک بار پھر ٹرمپ انتظامیہ کی جنگی پالیسی کی حمایت کر دی۔