گلگت بلتستان میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات ملتوی

 ناموافق موسمی حالات میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں:چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان
گلگت (آن لائن)گلگت بلتستان میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے سے ملتوی کر دیے گئے۔ الیکشن شیڈول سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے کے مطابق ناموافق موسمی حالات میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ 13جماعتوں نے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ 6 جماعتوں نے موجودہ شیڈول پر ہی الیکشن کا مشورہ دیا