بلاول بھٹو نے ن لیگ کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی حکومت گرائی، آج انہیں بہت فکر ہو رہی ہے
ملک میں پٹرول،آئی پی پیز،گندم، ڈرگ، بنک مافیاز کی حکومت ہے:منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب
لاہور (خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے عوام ہر لحاظ سے ظلم اور ناانصافی کا شکار ہیں،ایک طرف موجودہ حکمران ناجائز اور غیر آئینی طور پر اقتدار پر قابض ہیں تو دوسری طرف عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مزید ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ اقتدار کے یہ پجاری آپس میں ملے ہوئے ہیں اور ذاتی مفادات کا سوچتے ہیں۔ ظلم و جبر کے خاتمہ اور اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے،عوامی مسائل کے حل کے لئے ہم 22نومبر کو کوئٹہ،29کو لاہور،12دسمبر کو پشاور اور 20کو کراچی میں پاور شو کریں گے۔ جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ الرحمٰن نے کہا جماعت اسلامی کی جدوجہد سے پٹرول 225روپے مل رہا ہے‘بلاول بھٹو نے ن لیگ کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی حکومت گرائی، آج انہیں بہت فکر ہو رہی ہے‘ملک میں پٹرول،آئی پی پیز،گندم، ڈرگ، بنک مافیاز کی حکومت ہے