ہو سکتا ہے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکٹھا ہو جائے حافظ نعیم الرحمن

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف  کا ایجنڈا الگ الگ  لیکن اختلاف نہیں ، کسان اتحاد سے  رابطہ ہوا ہے ان کی خواہش ہے  ہم کچھ مل کر کرلیں اس پر بھی غور کریں گے
حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو ہم ایک جگہ سے نہیں جائیں گے،ابھی لانگ مارچ شروع نہیں کیا انہوں  نے ابھی سے راستے بند کردیئے:امیر جماعت اسلامی
اسلام آباد(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے جماعت اسلامی کا ذاتی ایجنڈا نہیں ہم عوام کے حقوق کیلئے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں،   ہو سکتا ہے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکٹھا ہو جائے۔ایک انٹرویو میں  حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے رابطہ ہے وہ ہماری حمایت کرتے ہیں ہم ان کی، آہستہ آہستہ پارٹی ورکرز سمجھ رہے ہیں ہم ہر جگہ پر جا رہے ہیں ہو بھی سکتا ہے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ ایک ساتھ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا الگ الگ ہے لیکن اختلاف نہیں ہے پی ٹی آئی کا ایجنڈا بانی کی صحت اور رسائی ، اور ہمارا ایجنڈا پیٹرول پر لیوی کیخلاف ہے کسان اتحاد سے ہمارا رابطہ ہوا ہے ان کی خواہش ہے کہ ہم کچھ مل کر کرلیں اس پر بھی غور کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 32دن سے دھرنے جاری ہیں تو کیا ہم اسلام آباد میں پرامن ایک جگہ بھی بیٹھ سکتے ہیں اگر حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو ہم ایک جگہ سے نہیں جائیں گے، حکومت سگنل بند کرے گی تو قافلے اپنے طور پر آتے ہیں تو وہ اپنے فیصلے بھی خود کرتے ہیں۔حافظ نعیم نے کہا کہ  جماعت اسلامی کا ذاتی ایجنڈا نہیں ہم عوام کے حقوق کیلئے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں، حکومت نے کنٹینر لاکر کھڑے کردیئے روکیں گے تو یہ کنٹینر ہٹائیں گے حکومت کو نہیں چاہیے کہ کنٹینر لگائیں تو احتجاج پرامن رہیگا،