مجھے اندازہ نہیں تھا یہ لوگ مکار نکلیں گے: خواجہ آصف

 اندازہ نہیں تھا یہ انتہائی ڈھٹائی سے اپنے رنگ بدلیں گے، اقتدار کا نشہ ان کے سر چڑھ گیا ہے
 میرا یہی خیال ہے آئینی ترامیم کیلئے کسی نے دبائو میں ووٹ نہیں دیا:وزیردفاع کا ایکس پر بیان
اسلام آباد  (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے حالیہ بیان پر انہیں نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلاول بھٹو کے پہلے اور آج کے موقف کے بارے میں ویڈیوز سے متعلق ایک صارف کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا مجھے لگا تھا کہ نئی نسل ہماری نسل سے بہتر اور زیادہ اصول پسند ہوگی لیکن مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ یہ لوگ دوغلے اور مکار نکلیں گے۔انہوں نے لکھا کہ اندازہ نہیں تھا یہ انتہائی ڈھٹائی سے اپنے رنگ بدلیں گے، اقتدار کا نشہ ان کے سر چڑھ گیا ہے۔ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  رکن اسمبلی کا دبا ئوکے تحت ووٹ کا استعمال حلف سے انحراف ہے، نااہلیت ہوسکتی ہے، میرا یہی خیال ہے آئینی ترامیم کیلئے کسی نے دبائو میں ووٹ نہیں دیا