شمالی وزیرستان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد ہلاک

پشاور(آئی این پی )سکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف  جاری بھرپور کارروائیوں میں   فتنہ الخوارج کے مزید 7 دہشت گرد  ہلاک ہوگئے  ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 خارجی جہنم واصل کیے گئے۔سکیورٹی فورسزکی موثرکارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا، فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق عزم استحکام ویژن کے تحت بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمہ تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔