اس تصویر میں موجود شخص کی اصل بیوی کون ہے؟

لاہور(نیٹ نیوز)کیا آپ کو پہلیاں حل کرنا پسند ہیں؟ اگر ہاں تو اس معمے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔یہ دلچسپ پہیلی آپ کی ذہانت کا امتحان لیتی ہے اور یہ معلوم ہوتا ہے کہ قوت مشاہدہ کتنی اچھی ہے۔اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ اس میں کونسی خاتون درمیان میں کھڑے شخص کی بیوی ہے۔اس تصویر میں راکیل اور سارہ نامی 2 ہم شکل خواتین اس شخص کی بیوی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ان میں سے ایک ہی اس شخص کی بیوی ہے اور آپ کو بتانا ہے کہ وہ کون ہے۔جواب دینے سے قبل تصویر کو غور سے دیکھیں کیونکہ یہ اتنی بھی سادہ پہیلی نہیں جتنی محسوس ہوتی ہے۔درحقیقت اس پہیلی کا جواب آپ کی آنکھوں کے سامنے ہی ہے بس آپ کو تصویر کا غور سے مشاہدہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے لیے غور سے شادی کی تصویر کو دیکھیں جو اس شخص کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔اگر آپ اس تصویر کا جائزہ لیں تو پھر اصل بیوی کو شناخت کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔اگر اب بھی سمجھ نہیں آرہا تو ہم ہی بتا دیتے ہیں۔شادی کی تصویر میں خاتون کے دائیں ہاتھ پر ایک ٹیٹو بنا ہوا ہے اور اب نیچے دیکھیں تو بائیں جانب موجود خاتون کے دائیں ہاتھ پر وہ ٹیٹو موجود ہے، یعنی وہ اس شخص کی بیوی ہے۔دوسری خاتون کے بائیں ہاتھ میں ٹیٹو بنا ہوا ہے۔