ملزم کیخلاف سائبر کرائم میں درخواست دیدی، تفتیش جاری ہے:پولیس
علی پور (خصوصی رپورٹ )علی پور کے ہائی پروفائل ویڈیو سکینڈل کیس میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 3بچوں کی ماں متاثرہ خاتون کے شوہر نے اسے طلاق دے دی۔ذرائع کے مطابق خاتون نے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں کارروائی کیلئے باقاعدہ درخواست جمع کروادی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے سے نہ صرف اس کی عزت مجروح ہوئی بلکہ گھر بھی برباد ہوگیا۔متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ویڈیو لیک کرنے والے ذمہ داران کو فوری گرفتار کیا جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔