پاکپتن میں2ٹریفک حادثات،7افراد زخمی

چوک مرلہ میں کار نے ٹکر مارکر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد کو زخمی کیا
اڈا ورسیں کے قریب موٹرسائیکل کے پہیہ میں چادر پھنسنے سے3افراد مضروب 
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)قبولہ روڈ پر چوک مرلہ کے قریب کار کی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 35 سالہ نسرین بی بی زوجہ محمد رمضان، 40 سالہ بی بی رانی زوجہ غلام مصطفیٰ سکنہ موضع لقمان میرو ،16 سالہ سیف اللہ ولد محمد احمد اور 36 سالہ انیس احمد ولد بشیر احمد سکنہ چک 79 ای بی شامل ہیں جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسرے واقعہ میں ہوتہ روڈ اڈا ورسیں کے قریب موٹر سائیکل کے پہیہ میں چادرپھنسنے سے موٹرسائیکل بے قابو ہوکر گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 22 سالہ غلام عباس ولد عابد علی چک کلیانہ ،26 سالہ عمران ولد نذیر چک کلیانہ اور 18 سالہ علی حسن ولد علی شیر شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔