ساہیوال ،پاکپتن(خصوصی رپورٹ)ٹریفک حادثات میں کارسوار جاں بحق، 7افراد شدیدزخمی ہوگئے۔ساہیوال عارفوالا روڈ پر 118/9-Lکے قریب تیز رفتارکار بے قابو ہو کرسڑک پرڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس سے نثار موقع پرچل بسا ڈرائیور سمیت 3افراد زخمی ہو گئے۔ بابا فرید پل پر دورانِ کراسنگ دو موٹر سائیکلوں میں تصادم پر کنڈ سدو حیدر کا رہائشی 33 سالہ احمد زخمی ہوگیا۔ ساہیوال روڈ پر 30 والی پلی کے قریب تیز رفتار پولٹری وین اور مزدا کی ٹکر سے 18 سالہ شان سکنہ حجرہ شاہ مقیم اور 35 سالہ زاہد سکنہ پتوکی زخمی ہو گئے۔تھانہ ڈل وریام کے علاقے چک نمبر 62 ایس پی میں مقامی رہائشی تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 28 سالہ کاشف کاشف گدھا گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گیا۔