کالاشاہ کاکو، شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ ڈینگی مچھر اور لاروا کی افزائش گاہوں کی روک تھام کیلئے فیلڈ میں مکمل متحرک ، ضلعی افسروں اور محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں و عملہ کی انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ان ڈور آ ئوٹ ڈور سرویلنس، جوہڑوں، قبرستانوں اور تالابوں پر لاروا سٹینڈنگ کا عمل باقاعدگی سے چیک کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے کہا کہ حکومت پنجاب ڈینگی کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 19 کیسز کی سماعت کی گئی جن میں سے 15 کیسز کو ڈرگ کورٹ بھجوانے، 3 کو وارننگ، جبکہ 1 کیس میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اراکین کو ہدایت کی کہ ممنوعہ اور زائد المیعاد ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔