برلن(آئی این پی ) یوکرین پر روس کی جانب سے تازہ حملوں کے ردعمل میں جرمنی نے یوکرین کو لانگ رینج میزائل کی فراہمی کا اعلان کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ یوکرین کو لانگ رینج میزائل کی فراہمی پر بات چیت جاری ہے، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار یوکرین کیلئے جلد دستیاب ہوں گے۔