امریکہ یوکرین کو ہزاروںجدید میزائل فراہم کرے گا

   ٹرمپ نے 85 کروڑ ڈالر کے میزائل دینے کی منظوری دے دی
 یوکرینی افواج میزائلوں کوامریکہ کی پیشگی اجازت کے بغیراستعمال نہیں کر سکیں گی
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے ساتھ 850 ملین ڈالر (  85 کروڑ ڈالر) مالیت کے اسلحہ معاہدے پر دستخط کر دئیے جس کے تحت امریکہ 3,350 جدید میزائل فراہم کرے گا۔امریکی اخبارکے مطابق ان میزائلوں کی رینج 180 سے 250 کلومیٹر تک ہے جو یوکرین کو روس کے خلاف دفاعی اورجارحانہ حکمت عملی میں طاقت فراہم کریں گے۔معاہدے کے تحت یہ تمام میزائل چھ ہفتوں کے اندریوکرین کوفراہم کیے جائیں گے تاہم ان کے استعمال کی مکمل نگرانی پینٹاگون کریگا یوکرینی افواج ان میزائلوں کوامریکی دفاعی ادارے کی پیشگی اجازت کے بغیراستعمال نہیں کر سکیں گی