امریکی ریاست ٹیکساس میں دو بڑی مسلم تنظیمیں دہشت گرد قرار

تنظیموں سے وابستہ افراد پر ٹیکساس میں زمین خریدنے پر پابندی  عائد کردی گئی 
 واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی ریاست ٹیکساس میں گورنر گریگ ایبٹ نے ایک غیر معمولی اور متنازع فیصلہ کرتے ہوئے دو بڑی مسلم تنظیموں مسلم برادر ہڈ اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (کیئر) کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ان تنظیموں سے وابستہ افراد پر ٹیکساس میں زمین خریدنے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  گورنر ایبٹ نے ایک سرکاری اعلامیے میں کہا کہ یہ تنظیمیں غیر ملکی دہشت گرد اور سرحد پار مجرمانہ نیٹ ورکس پر مشتمل ہیں، اس لیے ریاست انہیں بند کرنے کے اقدامات کرے گی