اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ گھروں کے مکین عارضی خیموں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، وزارت صحت
غزہ (آئی این پی) غزہ میں سخت موسمی حالات بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں، جو عارضی خیموں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، کیوں کہ ان کے زیادہ تر گھر اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو چکے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے حملوں سے اب تک 48 ہزار 208 افراد شہید اور ایک لاکھ 11 ہزار 655 زخمی ہو چکے ہیں۔غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے شہادتوں کی تعداد کم از کم 61 ہزار 709 بتائی ہے اور کہا ہے کہ ملبے تلے دبے ہزاروں افراد کو اب مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے دوران اسرائیل میں کم از کم ایک ہزار 139 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جب کہ 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔