اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں سولرصارفین کی تعداد اضافہ ریکارڈ،نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی۔ پاورڈویژن حکام کے مطابق 18ہزار 874 صارفین کی درخواستیں زیرالتوا ہیں،نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کا مجموعی بجلی پیداواری حجم 15فیصدہوچکا،سولرنیٹ میٹرنگ حجم 6300 میگا واٹ،آف گرڈسولرحجم 12 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا۔