قانون امن جرگے میں کئے گئے فیصلوں کے تناظر میں واپس لیا جارہا ہے:صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم
پشاور(آئی ا ین پی )خیبرپختونخوا حکومت نے ایکشن ان ایڈ آف سول پاور قانون واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ یہ قانون امن جرگے میں کییگئے فیصلوں کے تناظر میں واپس لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قانون سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے جب کہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے اس پر سپریم کورٹ سے اسٹے لے رکھا تھا، موجودہ صوبائی حکومت اپنا اسٹے واپس لے رہی ہے۔آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو بھی صوبے کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے، یہ قانون کیوں پاس کیا گیا تھا؟ اس وقت کے حکومتی اراکین ہی بتاسکتے ہیں۔