صوبائی حکومت نے احساس ریڑھی بان روزگار تحفظ بل 2025 کا مسودہ تیار کر لیا
رجسٹرڈ ریڑھی بانوں کے خلاف بغیر نوٹس انسداد تجاوزات کارروائیاں مکمل طور پر ممنوع ہوں گی
پشاور (آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت پہلی سٹریٹ اکانومی قانون سازی کے لئے تیار ی کررہی ہے جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے احساس ریڑھی بان روزگار تحفظ بل 2025 کا مسودہ تیار کر لیا۔ اپنے ایک بیان میں سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پہلا صوبہ بن گیا ہے جہاں ریڑھی بانوں کے حقوق کو قانون کا مستقل حصہ بنایا جا رہا ہے، 1.4 لاکھ سے زائد ریڑھی بانوں کو ریاستی تحفظ کے دائرے میں شامل کیا جا رہا ہے، ریڑھی بانوں کی روزی پر اب کوئی ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ 380 ارب روپے کی سٹریٹ اکانومی کو مکمل قانونی ڈھانچہ دے کر صوبائی حکومت نے تاریخ رقم کردی، نئے قانون میں ہراسانی اور رشوت ستانی کو سنگین جرم قرار دیا جائے گا۔وزیراعلی نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ ریڑھی بانوں کے خلاف بغیر نوٹس انسداد تجاوزات کارروائیاں مکمل طور پر ممنوع ہوں گی، نئے قانون میں ریڑھی بانوں کو مائیکرو فنانس، کریڈٹ، انشورنس اور ایمرجنسی سپورٹ تک رسائی ملے گی