سولر کے ذریعے مسلسل پانی نکالنے سے بحران پیدا ہوا: وزیر آبپاشی بلوچستان

صوبے میں پانی کی قلت اور بحرانی کیفیت  ہے ‘زیر زمین پانی کی سطح روز بروز گرتی جارہی ہے
کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان کے وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے کہا ہے واپڈا حکام نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کا فیصلہ غلط کیا  ، سولر سے 24گھنٹے پانی نکالا جارہا ہے جس سے پانی کا گراف نیچے جارہا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میر صادق عمرانی  نے کہا کہ واپڈا حکام نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کا فیصلہ غلط کیا۔انہوں نے کہا کہ  صوبے میں پانی کی قلت اور بحرانی کیفیت ہے جس سے زیر زمین پانی کی سطح روز بروز گرتی جارہی ہے