امدادی قیمت وفاق کی ہدایت پر طے کی ، آٹے کا بحران پیدا ہوا، مراد علی شاہ

گندم خریداری کو ریگولیٹ نہیں کرنا چاہیے‘ امدادی قیمت کم ہونے سے کم خریداری ہوئی
کراچی(آئی این پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آٹے کی امدادی قیمت وفاق کی ہدایت پر طے کی جس کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے، امدادی  قیمت کم ہونے کی وجہ سے کم خریداری ہوئی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں سے قانون کے مطابق گندم خریدی جائے گی، ذخیرہ اندوزوں سے گندم 3ہزار روپے فی من کے حساب سے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیہد مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم بھی آٹے اور گندم بحران پر اجلاس کر رہے ہیں