اسلام آباد، گوادر (آئی این پی )نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام جاری 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے گوادر کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں سی پیک کی اسٹریٹجک اہمیت، گوادر پورٹ کے محفوظ آپریشن اور ساحلی پٹی کے سکیورٹی نظام پر جامع بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی ) گوادر نے خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، اہم تنصیبات کے تحفظ اور ساحلی علاقوں میں جاری اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی