سی پیک فیز 2 کا آغاز، بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑا جائے گا:احسن اقبال

بیجنگ:(نیٹ نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز کردیا، بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑنے کے لیے راہداری قائم کی جائے گی۔چین کے شہر بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 14 میں سے 11ویں سی پیک کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت میرے لئے اعزاز ہے، 14 ویں جے سی سی نے باضابطہ طور پر سی پیک فیز 2 کا آغاز کر دیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ بیجنگ کی سرمایہ کاری کانفرنس نئے سفر کا نقطہ آغاز ہے، اڑان پاکستان کا ہدف پاکستان کو 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے، فائیو ایز فریم ورک اور سی پیک کی پانچ راہداریاں ایک دوسرے سے جڑی ہیں۔