پی بی 45: 15پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 45کے 15پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا ۔سپریم کورٹ میں علی محمد جتک کی کوئٹہ کے حلقہ پی بی 45کے 15پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے علی محمد جتک کی ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں بلوچستان کی صوبائی نشست پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری کی اپیل منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی سے متعلق معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کی درخواست کو ازسر نو سن کر فیصلہ کرے۔