اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے این اے 251میں ٹریبونل کے دوبارہ گنتی کے فیصلے پر حکم امتناع دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ زبانی حکم پر بغیر کسی دستاویزی ثبوت کے حکم امتناع نہیں دیا جا سکتا۔الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ 251سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ جے یو آئی کے امیدوار سید سمیع اللہ نے دوبارہ گنتی روکنے کی استدعا کی۔الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانونی بنیاد کے بغیر حکم امتناع جاری نہیں کیا جا سکتا۔الیکشن کمیشن نے جے یو آئی امیدوار کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے ایک دن کی مہلت دی اور کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی۔